ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / طرابلس کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑسکتے: جنرل حفتر

طرابلس کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑسکتے: جنرل حفتر

Wed, 17 May 2017 19:37:41  SO Admin   S.O. News Service

طرابلس، 17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لیبیا کی سرکاری فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے کہا ہے کہ طرابلس کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج اور تمام قومی قوتوں کو دہشت گردی کے خلاف ایک صف میں کھڑا ہونا پڑے گا۔ فوج کی نئی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل خفتر نے کہا کہ ہمیں اپنی ذاتی رنجشیں اور عناد پس پشت ڈال کر یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہماری طاقت دہشت گردی کے فتنے سے زیادہ ہے۔انہوں نے لیبی فوج کی مدد کرنے والے ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کے دشمنوں نے داعش کی مدد کی اور لیبی فوج کو اسلحہ کی فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ طرابلس لیبیا کا دارالحکومت رہے گا، اسے دہشت گردوں کی چراگاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔


Share: